بحر الکاہل،30جولائی (ایجنسی) امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بحر الکاہل میں شدید زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز
سمندر سے نیچے زمین میں 212 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ اس زلزلے کے مرکز کی اتنی زیادہ گہرائی کے پیش نظر سونامی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ قریب آدھی رات کے وقت آنے والے اس زلزلے کا مرکز شمالی ماریانا جزائر کے قریب تھا۔